ارنا رپورٹ کے مطابق، ان خیالات کا اظہار "حسین امیر عبداللہیان" نے آج بروز جمعہ کو حیدرآباد چیمبر آف کامرس کے اراکین سے "ایران اور بھارت کے تجارت کے فروغ کے امید افزا مواقع" کے عنوتن تحت منعقدہ ایک اجلاس کے دوران، گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کی یکطرفہ اور جابرانہ پابندیاں ختم ہو جائیں گی اور نہیں رہیں گی۔ ہم نے ثابت قدمی اور ذہانت کے ساتھ ان پابندیوں کو پہلے کم موثر بنایا اور اب ہم نے ہر اس شعبے میں سب سے زیادہ ترقی کی جہاں ہم پر سب سے زیادہ پابندیاں لگائی گئی تھیں۔ دفاع کے شعبے میں سب سے زیادہ پابندیاں لگیں لیکن ہمارے پاس مضبوط اور بہترین کامیابیاں ہیں۔ دیگر امریکی پابندیوں نے سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی کو روکنے پر توجہ مرکوز کی ہے، لیکن ہر لحاظ سے ایران آج بہترین ممالک میں سے ایک ہے۔
امیر عبداللہیان نے کہا کہ ایران کی نئی حکومت پائیدار اقتصادی ترقی کے پروگرام کو مکمل اور تیز کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اگلے مرحلے میں، ہم بلاشبہ امریکی پابندیوں کو بے اثر کر دیں گے کیونکہ بین الاقوامی قانون میں ان کی کوئی جگہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت اور ایران کے تاریخی اور تہذیبی تعلقات میں حیدرآباد کا ایک خاص مقام ہے۔ آج یہاں ہم سب کا ایک مشترکہ مقصد ہے۔ ہم بھارت اور ایران کے درمیان تجارت کو تیز کرنے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔ ہم دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو اس کے عروج کی طرف واپس لا سکتے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی تعلقات بہترین سطح پر ہیں اور اس کا مطلب یہ ہے کہ سیاسی رہنماؤں کی مرضی نے تعلقات کی ترقی کے لیے ایک مناسب پلیٹ فارم تیار کیا ہے۔
امیر عبداللہیان نے کہا کہ ایران کے تاجر بھارت میں موجودہ صلاحیت سے پوری طرح واقف ہیں اور میں اس بات پر زور دیتا ہوں کہ اس سلسلے میں بہت سے سیاق و سباق موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بنیادی ڈھانچوں میں سے ایک چابہار بندرگاہ ہے جس میں بھارت کی حکومت اور نجی شعبہ سب سے اہم سرمایہ کار ہیں۔ ہم نے چابہار بندرگاہ کی سرمایہ کاری اور آپریشن کے شعبوں کو پہلے سے زیادہ فعال کرنے پر اتفاق کیا۔
امیر عبداللہیان نے مزید کہا کہ یقیناً، بھارت اس وقت چابہار بندرگاہ کی صلاحیت کو استعمال کر رہا ہے، لیکن اس خطے کی صلاحیت شمال سے جنوب اور مشرق سے مغرب تک ٹرانزٹ روٹ فراہم کر سکتی ہے۔" بھارت کے ساتھ اس میز پر ہمارا اچھا معاہدہ ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کے ساتھ تجارتی تعاون کو فروغ دینے میں بھارت کے وزیر اعظم کی سنجیدگی کی وجہ سے، نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے اقتصادیات اگلے ہفتے بھارت کا دورہ کریں گے اور ملک کے صنعت، ثقافت، سیاحت وغیرہ کے شعبوں کے ماہر اور عہدیدار اس سفر میں ان کا ساتھ دیں گے؛ یہ میرے دورہ بھارت کے تسلسل میں ہے۔
انہوں نے اس بات پر زوردیا کہ ایرانی سفارت خانہ اور قونصل خانوں میں بھارتی تاجروں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں۔ ہم حیدرآباد کو اس کی ثقافتی، تاریخی اور تاریخی اہمیت کی وجہ سے بھی خصوصی ترجیح دیتے ہیں۔ ہم ایران اور حیدرآباد کے کچھ صوبوں کے درمیان بات چیت کے لیے ایک خصوصی فائل کا جائزہ لے رہے ہیں۔ سیاحت کی ترقی ایک اور فائل ہے جسے ہم بھارت سے تعلقات میں فالو کر رہے ہیں۔ خاص طور پر حیدرآباد میں آئی ٹی کی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے تعاون کا یہ حصہ بھی ہمارے لیے دلچسپی کا باعث ہے۔
امیر عبداللہیان نے کہا کہ کاروباروں کو اپنی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے آسان بینکنگ اور مالیاتی ڈھانچے اور میکنزم کی ضرورت ہے، اور اس سلسلے میں، ہم نے مالیاتی میکنزم کو استعمال کرنے کے بارے میں بھارتی حکام سے بات کی۔ میرے نائب اور مرکزی بینک کی ایک ٹیم جو اگلے ہفتے بھارت آ رہے ہیں، اس پر بھی بات چیت کر رہے ہیں کہ کس طرح مالیات اور رقم کی سہولت فراہم کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ توانائی اور پیٹرو کیمیکلز، زراعت اور گری دار میوے کے علاوہ اسٹیل، کیمیائی کھاد اور طبی آلات، علم پر مبنی مصنوعات اور ملک کے دیگر صنعتی شعبوں میں اچھے مواقع اور صلاحیتیں موجود ہیں؛ ان تمام شعبوں میں ہماری ایک تکمیلی معیشت ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے بھارتی چیمبر آف کامرس کے ارکین کو دورہ ایران کی دعوت دی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے وزارت خارجہ میں ایران کے خارجہ پالیسی پروگرام کا 40 فیصد اقتصادی امور کے لیے مختص کیا ہے اور ہم اقتصادی وفود کو قبول کرنے کے لیے تیار ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے آج سہ پہر کو بھارت کے شہر حیدرآباد میں واقع مکہ مسجد میں نماز جمعہ میں شرکت کی اور نماز جمعہ ادا کی۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ